مسقط: اومان میں عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے اعلان سامنے آ گیا

حکومت کی طرف سے نجی اور سرکاری شعبے کے لیے پانچ تعطیلات دی گئی ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ جون 15:21

مسقط: اومان میں عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے اعلان سامنے آ گیا
مسقط(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 8 جُون 2018ء) اومان کی حکومت نے عید الفطر کی چھُٹیوں کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی اور سرکاری شعبوں کو عید الفطر کے سلسلے میں 14جُون (جمعرات) سے 18جُون (سوموار) تک چھُٹیاں دی جا رہی ہیں۔ اس طرح چھُٹیوں کی کُل تعداد پانچ بنتی ہے۔ 19جُون 2018ء (منگل) کو سرکاری اور نجی دفاتر معمول کے مطابق کھُلیں گے۔

(جاری ہے)

ایک مقامی اخبار نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے تعطیلات کے نوٹیفکیشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر ملازم اور آجر باہمی رضامندی سے اشد ضرورت کے تحت اگر ان چھُٹیوں کے دوران کسی ایک یا ایک سے زیادہ دِن کام پر آمادہ ہوتے ہیں‘ تو اس کے بدلے میں ملازم کو معاوضہ دینا ہو گاجبکہ وہ ملازم جن کی ان تعطیلات کے دوران ہفتہ وار چھُٹی بنتی ہے‘ اُنہیں بھی اس دن کے عوض معاوضہ دیا جائے گا۔ ‘‘

متعلقہ عنوان :