آئندہ مالی سال میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں شاہرات بالخصوص پاک سی پیک کی شاہراہوں کے منصوبوں پرخصوصی توجہ دی گئی ہے

جمعہ جون 15:45

آئندہ مالی سال میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں شاہرات بالخصوص ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں شاہرات بالخصوص پاک چین اقتصادی راہداری ((سی پیک)) کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پرخصوصی توجہ دی گئی ہے۔منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق قراقرم ہائی وے فیز ون کے حویلیاں تھاکوٹ سیکشن کی تعمیر کیلئے آئندہ مالی سال کے دوران مجموعی طورپر22.8ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

118کلومیٹرطویل اس سیکشن کی تعمیرپرمجموعی طورپر136.66ارب روپے کی لاگت آئے گی۔۔کراچی لاہورموٹروے کے سکھرحیدرآبادسیکشن کیلئے اراضی کی خریداری کیلئے آئندہ مالی سال کے دوران پی ایس ڈی پی کے تحت 10ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔۔کراچی حیدرآبارموٹروے کی تعمیرکیلئے مالی سال 2018-19 کے بجٹ میں مجموعی طورپر 250 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کمیشن کے مطابق کراچی لاہورکے لاہورملتان (ایم تھری) سیکشن کیلئے حکومت نے 45 ارب جبکہ سی پیک کے تحت اسلام آبادرائے کوٹ سیکشن کیلئے اراضی کی خریداری کے ضمن میں 1.5ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گیے ہیں۔منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق چترال۔بونی۔مستوج ۔شیندورروڈ کی توسیع اوربہتری کیلئے 1ارب روپے خرچ کئے جائیںگے۔اسی طرح میرپور۔منگلہ۔مانسہرہ مظفرآباد روڈ کی بہتری کیلئے 1ارب روپے کے فنڈز خرچ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :