ملک میں کمبائنڈ گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ پر مبنی افراط زر کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ

جمعہ جون 15:50

ملک میں کمبائنڈ گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ پر مبنی افراط زر کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) ملک میں کمبائنڈ گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) پر مبنی افراط زر کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 7 جون کو اختتام پزیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمبائنڈ گروپ کے لئے ایس پی آئی 223.91 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو اس سے پچھلے ہفتے 223.44 پوائنٹس تھا۔

گزشتہ سال کہ اسی ہفتے کے مقابلے میں کمبائنڈ گروپ کے لئے ایس پی آئی میں 1.51فیصد اضافہ ہواہے۔ ہفتہ وار افراط زر کا تعین 17 شہری مراکز میں 53 اشیائے ضروریہ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔اسی طرح ملک میں کم آمدنی والے طبقہ کے لئے افرط زر کی شرح میں 0.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اوسطا 8 ہزار روپے ماہانہ تک کی آمدنی والے طبقہ کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) 208.29 پوائنٹس سے بڑھ کر 208.68پوائنٹس ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 8001 روپے سی12000 روپے، 12001 روپے سے 18000 روپے، 18001 روپے سے 35000 روپے اور اس سے زائد ماہانہ آمدنی کے حامل مختلف گروپوں کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.20فیصد، 0.21 فیصد، 0.22 اور 0.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران 6 اشیائے ضروریہ کی اوسطا قمیتوں میں کمی اور 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ دیگر 32 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

متعلقہ عنوان :