عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق تعطیلات کا نوٹیفیکشن جعلی نکلا

وفاقی حکومت کی طرف سے ابھی تک عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا گیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ جون 15:45

عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق تعطیلات کا نوٹیفیکشن جعلی نکلا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جون 2018ء) :عید الفطر سے متعلق تعطیلات کا نوٹیفیکشن جعلی نکلا۔ وفاقی حکومت کی طرف سے ابھی تک عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفیکشن گردش کر رہا تھا اس جعلی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی چھٹیاں جمعہ 15 جون سے پیر 18 جون تک ہوں گی جب کہ حقیقت میں سرکاری سطح پر چھٹیوں کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عید الفطر کی چھٹیو ں سے متعلق تعطیلات کا نوٹیفیکشن جعلی نکلا ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے ابھی تک عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا گیا۔وفاقی حکومت عید کی تعطیلات کا اعلان پیر کو کرے گی اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی اسی روز جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال عید الطفر کے موقع پر تین چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کی سمری تیارکی۔ جس کے تحت عیدالفطر کی چھٹیاں 14جون سے 18جون تک کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے سرکاری اور نجی محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کو چھٹیوں کی خوشخبری سنائی گئی۔ وفاقی وزرات داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کی سمری تیارکی اور بتایا گیا کہ عیدالفطر کی چھٹیاں 14جون سے 18جون تک کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ۔

تاہم اب نگرا ں حکومت کی جانب سے چھٹیوں کا جاری کیا گیا نوٹیفکیشن مبہم ہے جس میں دی گئی تاریخ کے مطابق چار دن بنتے ہیں جبکہ ہفتہ وار دنوں کے حساب سے پانچ دن لکھ دئے گئے ہیں۔ اسی ابہام کی وجہ سے سرکاری ملازمین سمیت پوری عوام بھی کشمکش کا شکار ہے اور یہ طے کرنے سے قاصر ہے کہ آیا ان کو عید الفطر پر چار چھٹیاں ہوں گی یا پانچ۔ وفاق کی جانب سے تاحال اس ابہام پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔