توانائی بحران کے خاتمہ اور زرعی و صنعتی پیداوار میں اضافہ کیلئے بڑے آبی ذخائر تعمیر کیے جائیں، خادم حسین

جمعہ 8 جون 2018 16:23

توانائی بحران کے خاتمہ اور زرعی و صنعتی پیداوار میں اضافہ کیلئے بڑے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ اور زرعی و صنعتی پیداوار میں اضافہ کیلئے بڑے آبی ذخائر تعمیر کیے جائیں ،بھارت کی جانب سے دریائے چناب اور دریائے نیلم کا پاکستانی پانی روکنے کے باعث ملک میں پانی کا بحران ہے اس لیے پانی کو ذخیرہ کرنے اور اس کے ضیاع کو روکنے کی ضروت ہے ۔

(جاری ہے)

تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے خادم حسین نے کہا کہ کہ بڑے آبی ذخائر کی تعمیر میں مزید تاخیر ملک کی زرخیز زمینوں کو بنجر بنادے گی ۔ انہون نے کہا کہ زراعت ترقی کرے گی تو صنعتوں کو وافر خام میاں دستیاب ہوگا اس لیے زراعت و صنعت کی ترقی کیلئے آبی ذخائرکی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر شروع کی جائے اس سے ہی سستی بجلی کا حصول اور توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا۔