چینی صدر کل شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلی سطحی اجلاس کی صدرات کریں گے

جمعہ جون 16:23

چینی صدر کل شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلی سطحی اجلاس کی صدرات کریں گے
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) چینی صدر شی جن پنگ کل (9 ) جون سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلی سطحی اجلاس کی صدرات کریں گے چینی صوبہ چینگڈائو میں ہونے والے دو روزہ اعلی سطحی اجلاس کا مقصد رکن ممالک میں رابطہ کاری اور یکجہتی کی روایت کو آگے بڑھاناہے ۔

(جاری ہے)

زرائع ابلاغ کے مطابق صدر شی جن نے 9 جون 2017 ء کو قزاخستا ن کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ سربراہان کی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی ضرورت پر زور دیاتھاکہ رکن ممالک میں روا بط اور یکجہتی کو عمدہ روایت سے آگے بڑھا یا جائے ۔ انہوںنے تنظیم کے نئے اور پرانے رکن ممالک میں قریبی تعاون باہمی اعتمادا کی ضرورت کو بڑی اہمیت دی تھی ۔