کراچی کے ریڈ زون میں احتجاجی مظاہروں پر پابندی میں توسیع

دفعہ 144کے تحت احتجاجی مظاہروں پر پابندی مزید 180 روز کے لیے نافذ العمل رہے گی، نوٹی فکیشن

جمعہ 8 جون 2018 16:31

کراچی کے ریڈ زون میں احتجاجی مظاہروں پر پابندی میں توسیع
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) حکومت سندھ نے ریڈ زون میں احتجاجی مظاہروں پر پابندی میں توسیع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے ریڈ زون میں احتجاجی مظاہروں پر پابندی میں توسیع اور حب کینال میں نہانے پربھی 6ماہ کیلئے پابندی لگادی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144کے تحت احتجاجی مظاہروں پر پابندی مزید 180 روز کے لیے نافذ العمل رہے گی اور اس دوران ریڈ زون میں ریلی مظاہروں اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد رہے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے حب کینال میں نہانے پربھی 6 ماہ کے لئے پابندی لگاتے ہوئے نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ حب کینال میں نہانے اور تیراکی سے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہیں، مقامی پولیس حب کینال کی نگرانی مزید سخت کردے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق حب کینال میں نہانے پر پابندی ڈپٹی کمشنر غربی کی سفارش پر لگائی گئی۔

متعلقہ عنوان :