کراچی میں پولیس اور رینجرز نے کار سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا

جمعہ 8 جون 2018 16:31

کراچی میں پولیس اور رینجرز نے کار سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) کراچی میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈیفنس کے علاقے خیابان تنظیم میں اسنیپ چیکنگ کے دوران کار سے جدید اسلحہ برآمد کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروئی کے دوران جدید اسلحہ کی کھیپ پکڑی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرکاری نمبر پلیٹ لگی سیاہ کار کو اسنیپ چیکنگ کے دوران روکا۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے دوران کار کی ڈگی سے بڑا سوٹ کیس برآمد ہوا جس سے پولیس اور رینجرز نے جدید اسلحہ برآمد کیا ہے۔پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران دو ملزمان جاوید اشرف اور چنیسر کو گرفتار کر کے درخشاں پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے مقدمات کلفٹن اور درخشان تھانوں میں درج کر لیے گئے ہیں۔ مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئیہیں۔پولیس نے پوچھ گچھ کے دوران ملزمان کی نشاندہی پر ایک گھر پر چھاپہ بھی مارا۔ پولیس کے مطابق کار اور گھر سے برآمد اسلحہ میں 11 کلاشنکوف، 7 رپیٹر، 10 نائن ایم ایم، 4 تیس بور پستول اور دیگرایمونیشن شامل ہیں۔