پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام کتب بینی کے فروغ کیلئے خصوصی پروگرام کا انعقاد

جمعہ 8 جون 2018 16:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب سے زیر اہتمام کتب بینی کو فروغ دینے کیلئے ایک انگریزی اور ایک اردو زبان پر مبنی کتابوں کیلئے تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی انگلش لینگوئج اینڈ لٹریچر سے اسسٹنٹ پروفیسر مس عائشہ فاطمہ نے پاکستانی مصنف کا تحریر کردہ انگریزی ڈرامہ "The Guilt"جبکہ عثمان علی نے اسی مصنف کے دیگر ڈراموں کے کچھ ڈائیلاگز پڑھ کر سنائے۔ اسی طرح اردو زبان میں تحریر کردہ شاعری کی کتاب پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ پنجاب یونیورسٹی چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے ایوب ندیم کی تصنیف -’رات ڈھلتی نہیں‘ پر تبصرہ کیا جبکہ دونوں کتابوں کے مصنف بھی تقریب میں شریک تھے۔