شہباز شریف نے این اے 134،حمزہ نے 124سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے پی پی 173سے بھی کاغذات لے لئے

جمعہ جون 16:31

شہباز شریف نے این اے 134،حمزہ نے 124سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حلقہ این اے 134سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے جبکہ حمزہ شہباز نے این اے 124سے کاغذات نامزدگی وصول کئے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قومی کے دو حلقوں کے بعد پی پی 173سے بھی کاغذات نامزدگی وصول کر لئے ہیں۔ تینوں شخصیات کے کاغذات نامزدگی ان کے نمائندوں نے حاصل کئے ۔۔شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان کے این اے 192 سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کررکھے ہیں ۔