پاکستا ن کا ایف اے ٹی ایف اور دوسری عالمی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعادہ

قومی سلامتی کمیٹی کا ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے پر اظہار اطمینان ، اجلاس میں نگران وزیراعظم نے نائب امریکی صدر سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو سے آگاہ کیا،ملکی مجموعی سلامتی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

جمعہ 8 جون 2018 16:38

پاکستا ن  کا  ایف اے ٹی ایف اور دوسری عالمی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پاکستا ن نے نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف اور دوسری عالمی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے پر اطمینان کا اظہارکیا ، اجلاس میں نگران وزیراعظم نے نائب امریکی صدر سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو سے آگاہ کیا،ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

جمعہ کو نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نگران وفاقی وزراء عبداللہ ہارون، شمشاد اختر، محمد اعظم، نگران وزیر اطلاعات و قانون سید علی ظفر، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، اجلاس میں مشیر قومی سلامتی، ڈی جی آئی ایس آئی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے نے پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس پر بریفنگ اور ایف اے ٹی ایف کے معیار پر پورا اترنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں ایف اے ٹی ایف اور دوسری عالمی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا، ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے پر اظہار اطمینان کیا گیا، نگران وزیراعظم نے نائب امریکی صدر سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو سے آگاہ کیا۔