وزارت داخلہ نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جون 2018 15:58

وزارت داخلہ نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جون 2018ء) : عید الفطر کی تعطیلات سے متعلق وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 15 جون سے 18 جون تک ہوں گی ۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ جمعہ ، ہفتہ ، اتوار اور پیر کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل عید کی چھٹیوں سے متعلق وفاقی کے مبہم نوٹی فکیشن نے سرکاری ملازمین کو کشمکش میں مبتلا کر دیا تھا۔

وفاق کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں تاریخ کے حساب سے عید کی چھٹیاں چار بنتی ہیں، لیکن نوٹی فکیشن میں ہفتہ وار دنوں کے حساب سے 5 چھٹیاں لکھ دی گئی ہیں، وفاق کی جانب سے جاری کئے گئے مبہم نوٹی فکیشن پر عوام بھی چکرا کر رہ گئے تھے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد یہ خبر آئی تھی کہ عید الفطر سے متعلق تعطیلات کا نوٹیفیکشن جعلی نکلا۔ وفاقی حکومت کی طرف سے ابھی تک عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بتایا گیا تھا کہ  سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفیکشن گردش کر رہا تھا اس جعلی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی چھٹیاں جمعہ 15 جون سے پیر 18 جون تک ہوں گی جب کہ حقیقت میں سرکاری سطح پر چھٹیوں کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

تاہم اب وزارت داخلہ نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 15 جون سے 18 جون تک ہوں گی ۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ عید الفطر کی چار تعطیلات ہوں گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق  جمعہ ، ہفتہ ، اتوار اور پیر کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔