ماہرین زراعت نے دور دراز علاقو ں میںترسیل کیلئے کچے ٹماٹر برداشت کرنے کی ہدایت کر دی

جمعہ جون 16:49

فیصل آباد۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں ،کسانوں ، زمینداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دور دراز کے علاقوں میں ترسیل کیلئے کچے ٹماٹر کی برداشت کریں تاکہ ماحولیاتی اثر کے باعث ٹماٹر کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے ، بیج کے حصول کیلئے پکا ہوا پھل استعمال کرنا چاہیے تاکہ بہتر پیداوار مل سکے ، ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ موسم گرماکے دوران صبح اور شام کا وقت ٹماٹر کی برداشت کیلئے انتہائی موذوں ہوتا ہے ، انہوںنے کہا کہ مقامی طور پر استعمال اور فروخت کیلئے ضروری ہے کہ صرف پکا ہوا پھل ہی توڑا جائے ۔

متعلقہ عنوان :