دنیا میں سالانہ 40 کھرب سگریٹ پیئے جا تے ہیں

روزانہ 30 سگریٹ پینے والوں میں پھیپھڑوں کے سرطان کا خطرہ بھی 30 گنا بڑھ جاتا ہے، ماہرین طب

جمعہ جون 16:49

دنیا میں سالانہ 40 کھرب سگریٹ پیئے جا تے ہیں
فیصل آباد۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) پنجاب میڈیکل کالج یونیورسٹی فیصل ۱ٓباد کے ماہرین طب نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالانہ 40کھرب سگریٹ پیئے جاتے ہیں جبکہ سگار ، حقہ ، پائپ کا استعمال اس کے علاوہ ہے ، تمباکو کا دھواں جو 300 مرکبات کا آمیزہ ہے چھوٹے قطرات و زرات کی صورت میں سانس کی نالیوں میں داخل ہو کر انسانی جسم کا نظام رفتہ رفتہ تباہ کر دیتا ہے، ایک سگریٹ میں 3 سے 6 ملی گرام تک نکوٹین پائی جاتی ہے جس کا 10 سے 90 فیصد حصہ پھیپھڑوں میں جذب ہو جاتا ہے جس کے 16 انتہائی خطرناک اجزاء پھیپھڑوں کے سرطان کا موجب بنتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سگریٹ کے دھوئیں سے پیدا ہونے والی کاربن مونو آکسائیڈ خون کے سرخ خلیات میں نفوذ کر کے 5 سے 10 فیصد خون کو عملی تنفس کیلئے بے کار کر دیتی ہے، انہوں نے بتایا کہ روزانہ 10 سگریٹ پینے والوں میں پھیپھڑوں کے سرطان کا خطرہ 7 گنا، روزانہ 20 سگریٹ پینے والوں میں 13گنا اور 30 سگریٹ پینے والوں میں 30 گنا بڑھ جاتا ہے، سگریٹ کا دھواں پاس بیٹھنے والوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین طب نے مزید بتایا کہ سگریٹ پھیپھڑوں کے سرطان کے علاوہ دل کی بیماریوں کا بھی موجب بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :