کریلے اور موسم گرما کی دیگر سبزیوں سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت

جمعہ جون 16:50

فیصل آباد۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) ماہرین زراعت نے کریلے اور موسم گرما کی دیگر سبزیاں سبز مر چ ،گھیا توری ، گھیا کدو وغیرہ سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت کی ہے، ایک ملاقات کے دوران ماہرین زراعت نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ موسم گرما کی سبزیوں کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیاں تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں ، آخری گوڈی کے وقت پودوں کے ساتھ مٹی چڑھائی جائے اور موسم گرما کی سبزیات کی صحت مند فصل حاصل کرنے کیلئے 8 سے 10دن کے وقفہ سے آبپاشی کو بھی یقینی بنایا جائے ، انہوںنے کہا کہ ہفتہ میں 2مرتبہ سبزیوں کی پیسٹ سکائوٹنگ کے بھی انتہائی مفید نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :