ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں نئی اور جدید لیبارٹری نے کام شروع کر دیا ،ڈاکٹر رئیس عباس

جمعہ 8 جون 2018 16:50

چیچہ وطنی۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں نئی اور جدید لیبارٹری نے کام شروع کر دیا ہے جہاں عوام کو تمام ضروری ٹیسٹ مفت کرانے کی سہولت میسر آ گئی ہے جن میں وہ تمام مہنگے ٹیسٹ شامل ہیں جو غریب مریض نجی لیبارٹریوں سے ہزاروں روپوں میں کروانے پر مجبور تھے ، ان میں گردوں ، جگر ، پیشاب ،کولسٹرول ، یورک ایسڈ ، ہیپاٹائٹس بی اور سی اور ڈینگی سے متعلقہ ٹیسٹ بھی شامل ہیں ، یہ بات ساہیوال میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر آف پتھالوجی ڈاکٹر رئیس عباس نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ، انہو ں نے کہا کہ جدید لیبارٹری کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارشد قریشی کی ذاتی دلچسپی سے ممکن ہوئی ہے جنہو ںنے لیبارٹری کیلئے تمام جدید مشینوں کی خریداری اور تنصیب کی جلد تکمیل میں اہم کردار ادا کیا ہے تا کہ غریب عوام کو نجی لیبارٹریوں کے مہنگے ٹیسٹوں سے نجات دلائی جا سکے ، انہوں نے مزید بتایا کہ لیبارٹری میں خون سے متعلقہ تمام ٹیسٹ جن میں ہیمو گلوبن ، پلیٹلٹس ،آر بی سی کائونٹ اور بلڈ پکچر شامل ہے بھی کئے جائیں گے جو کہ مرض کی تشخیص میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ، اس کے علاوہ انسانی جسم میں موجود بلڈ گیس کے تمام ٹیسٹ بھی ممکن بنائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :