ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کو اوپن ٹرائلز کے ذریعے میرٹ کی بیناد پر ایشین گیمز میں بھیجا جائے ،ْ کھلاڑیوں کی پی او اے اور پی ایس بی سے اپیل

جمعہ جون 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) شائقین کھیل اور ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ سے اپیل کی کہ قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کھلاڑیوں کو اوپن ٹرائلز کے ذریعے میرٹ کی بیناد پر ایشین گیمز کے لئے بھیجا جائے، ایشین گیمز میں اگست میں جکارتہ میں کھیلی جانے گی جس کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ 20 جون سے شروع ہونگے، گذشتہ روز اسد احمد، بلال اعظم اور احسن احمد نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے دوگروپوں کی آپس کی لڑائی سے ملک میں ٹیبل ٹینس کا کھیل بڑی طرح متاثر ہورہاہیاور جس میں عہدیداروں کا نہیں بلکہ کھلاڑیوں کا نقصان ہو رہاہے، انہوں نیکہا کہ عہدیداروں کو آپس کی لڑائیوں کوختم کرکے ملکی مفاد کا سوچنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :