آئینی ترامیم میں کامیابی کے سلسلے میں اللہ تعالیٰ نے ہماری مدد کی ہے اور عبوری ایکٹ 1974میں تیرویں آئینی ترمیم سے حکومت آزاد کشمیر کو مالی خود مختاری حاصل ہونے سے آزاد کشمیر کے آمدنی کے ذرائع کو بڑھانے ، مالی مشکلات کو کم کرنے اور آزاد خطہ کے لوگوں کو بنیادی اور اہم حل طلب مسائل کے حل میں بڑی مدد ملے گی

وزیر اعظم فاروق حیدر خان کا مسلم لیگی مقامی راہنمائوں، عہدیداران اور کارکنوں کی ایک اہم میٹنگ سے خطاب

جمعہ 8 جون 2018 16:52

نکیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم میں کامیابی کے سلسلے میں اللہ تعالیٰ نے ہماری مدد کی ہے اور عبوری ایکٹ 1974میں تیرویں آئینی ترمیم سے حکومت آزاد کشمیر کو مالی خود مختاری حاصل ہونے سے آزاد کشمیر کے آمدنی کے ذرائع کو بڑھانے ، مالی مشکلات کو کم کرنے اور آزاد خطہ کے لوگوں کو بنیادی اور اہم حل طلب مسائل کے حل میں بڑی مدد ملے گی۔

وہ گزشتہ روز نکیال کے سالار ہائوس میں مسلم لیگی مقامی راہنمائوں، عہدیداران اور کارکنوں کی ایک اہم میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ جن میں سابق وزیر حکومت اور مسلم لیگ ن میرپور ڈویژن کے صدر سردار محمد نعیم خان ، مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری ، سابق چیئرمین بلدیہ خورشید قادری سمیت نکیال اور کوٹلی کے سینئر مسلم لیگی کارکنوں، یوتھ کے راہنمائوں و عہدیداران ،وکلاء ، تاجر ایسوسی ایشن کے نمائندوں سمیت دوسرے لوگوں کی بڑی تعداد شامل تھی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مسلم لیگیوں کو تیرویں آئینی ترمیم اور کشمیر کونسل کے انتظامی اور مالی اختیارات کی حکومت آزاد کشمیر اور قانون ساز اسمبلی کو منتقلی کے سلسلے میں حکومت آزاد کشمیر کی کوششوں اور مسلم لیگ ن کی سابق مرکزی حکومت خاص کر مسلم لیگی قائدین ، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی طرف سے اس سلسلے میں ان کی حکومت سے پر خلوص اور فراخدالانہ تعاون سے متعلق اہم تفصیلات، اپوزیشن سمیت بعض دیگر حلقوں کی طرف سے ڈالی جانے والی رکاوٹوں کے علاوہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ان کو یقین دلایا ان کی مسلم لیگی حکومت کشمیریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی اور جماعتی کارکنوں کے معاملات کے حل کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔

انہوں نے اس موقع پر مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اور کابینہ کے ارکان کے مثبت اور متحد ہونے کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا اور توقع ظاہر کی کہ پارلیمانی پارٹی ، کابینہ اور جماعتی کارکنان کشمیر ی عوام کے مسائل کے حل اور حکومت آزا دکشمیر کے آئینی و انتظامی اور مالی اختیارات کو موثر بنانے کے لیے آئندہ بھی اپنا مثبت اورمتحرک رول مل جل کر ادا کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ کشمیریوں کے مسائل خاص کر آزاد کشمیر کے اہم آئینی و انتظامی اور مالی معاملات کوترجیحی بنیادوں پر ذاتی دلچسپی لیکر حل کرنے کے سلسلے میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی اور ان کے ساتھیوں کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی عیادت کرنے کے لیے نکیال آئے تھے آج ان سے ملاقات کے دوران ان کو تیرویںترمیم سمیت دیگر اہم آئینی ، انتظامی اور مالی امور کے بارے میں صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور انہوں نے حکومت آزاد کشمیر اور مسلم لیگی قیادت کے ان اہم اور مثبت اقدامات پر بھر پور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر ،سابق مرکزی حکومت اور مسلم لیگی قیادت کے ان اقدامات کی حمایت کی ہے ۔

انہوں نے میٹنگ میں شریک سابق وزیر سردار محمد نعیم خان اور دوسرے مسلم لیگی عہدیداران اور کارکنوںکی طرف سے تیرویں آئینی ترمیم اور حکومت آزاد کشمیر کے دیگر مثبت اقدامات کی کھل کر حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ ان کی حکومت کارکنوں کی توقعات پر پورا اترنے اور ان کو درپیش مسائل کے حل ، بلدیاتی اداروں میں ان کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دینے اور بلدیاتی اداروں کے استحکام کے لیے بھی ہر ممکن ضروری اقدامات کرے گی اور نئے بجٹ میں بھی اس سلسلے میں اہم اقدامات کرتے ہوئے 50کروڑ روپے کی رقم بھی مختص کی گئی ہے اور کوٹل میں اسمبلی کی ایک اضافی نشست دینے اور آزاد کشمیر اسمبلی میں مجموعی طور پر مزید چار نشستوں کے اضافے کے لیے بھی آئینی ترمیم کی گئی ہے اس سے قبل سابق وزیر اعظم اور سینئر مسلم لیگی راہنما سردار محمد نعیم خان نے کارکنوں کی وزیر اعظم سے میٹنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اپنی اور جماعتی کارکنوں کی طرف سے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان اور حکومت آزاد کشمیر کے آئینی اور انتظامی اقدامات حاصل کرکہ تیرویں آئینی ترمیم کے تحت حکومت آزاد کشمیر کے انتظامی اور مالی اختیارات میں اضافے ، اسمبلی کی نشستیں بڑھانے اورنئے بجٹ میں کیے جانے والے دیگر مثبت اقدامات کی بھر پور تائید و حمایت کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کو بار بار مبارکباد دی اور کہا کہ تیرویں آئینی ترمیم سمیت دیگر اقدامات سے ان تاریخی کارنامہ ہیں جن کو نہ صرف ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بلکہ ان کے آئینی اور انتظامی اقدامات کے تحریک آزادی ، ملکی ترقی اور آئینی و جمہوری اداروں پر بھی دور س اثرات مرتب ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ان اقدامات سے عوام اور مسلم لیگی کارکنوں میں زبردست اطمیناناور خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے اور آزاد خطہ کے عوام اور جماعتی کارکنان ان کی حکومت کے ان تاریخی اقدامات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور آج یہاں میٹنگ میں آنے والے جماعتی کارکنان صرف اور صرف وزیر اعظم آزاد کشمیر اور صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے طورپر آپ کے ان اقدامات کے سلسلے میں آپ سے ملکر آپ کو مبارکباد دینے کے لیے آئے ہیں اور دیگر معاملات کے بارے میں عیدالفطر کے بعد ان سے ملاقاتیں کر کے بات کریں گے اس سے قبل جب وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر سردار سکندر حیات خان کی عیادت کے لیے اسلام آباد سے نکیال ان کی رہائش گاہ پہنچے تو سردار محمد نعیم خان اور دیگر مسلم لیگی راہنمائوں اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا ۔