چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کاتحصیلدار مظفرآباد ‘مجسٹریٹ بلدیہ کے ہمراہ منٹن مارکیٹ کا دورہ

ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار اور بھاری جرمانے کر دئیے

جمعہ 8 جون 2018 16:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان کی ہدایت پر چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی اشفاق گیلانی، تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر، مجسٹریٹ بلدیہ سید سجاد شاہ کے ہمراہ منٹن مارکیٹ کا دورہ،ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار اور بھاری جرمانے کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان کی ہدایت پر چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی اشفاق گیلانی تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر اور مجسٹریٹ بلدیہ سید سجاد شاہ نے مٹن مارکیٹ کا دورہ کیا اور اس موقع پر منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار اور بھاری جرمانے کیے اس موقع پر مٹن مارکیٹ کے عہدیداران نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت فروخت کریں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ترجمان انتظامیہ تحصیلدار حماد بشیر کا کہنا تھا کہ مٹن مارکیٹ میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔مجسٹریٹ صاحبان وقتاً فوقتاً مٹن مارکیٹ کا دورہ کر کے پرائس اور معیار کو چیک کیا جا رہا ہے عوام مطمئن رہیں انتظامیہ عوام کی سہولت کیلئے ہمہ وقت موجود ہے۔