مظفرآباد‘ضلعی انتظامیہ کا معروف مدینہ مارکیٹ میں چیکنگ کا سلسلہ جاری، تمام انٹری پوائنٹس کا جائزہ لیا گیا

جمعہ جون 16:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ کا شہر کی معروف ترین مارکیٹ مدینہ مارکیٹ میں چیکنگ کا سلسل جاری، تمام انٹری پوائنٹس کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان اور ایس ایس پی راجہ اکمل کی ہدایت پر نائب تحصیلدارگڑھی دوپٹہ ضمیر شاہ نے ہمراہ پولیس شہر کی معروف ترین مارکیٹ مدینہ مارکیٹ میں انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر نائب تحصیلدارگڑھی دوپٹہ سید ضمیر شاہ کا کہنا تھا کہ شہر کے اندر امن وامنا کی بحالی کے ساتھ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ کام کر رہی ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ شاپنگ کرنے کے لیے ساتھ لائے گئے بچوں کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ گمشدگی کے واقعات میں کمی آسکے۔

متعلقہ عنوان :