مولانا الطاف بٹ ودیگرعلماء کرام نے مولانامحمدالیاس کی عیادت کی

مولانامحمدالیاس فالج اٹیک ہونے کی وجہ سے عباس انسٹیٹیوٹ مظفرآبادمیں زیرعلاج ہیں

جمعہ جون 16:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) سابق امیدواراسمبلی مولانامحمدالطاف بٹ نے ایمز ہسپتال مظفرآباد جاکر بزرگ عالم دین، امیر عالمی مجلس ختم نبوت آزادکشمیرمولانامحمدالیاس کی عیادت کی ، مولانامحمدالیاس گزشتہ دنوں سے فالج اٹیک ہونے کی وجہ سے عباس انسٹیٹیوٹ مظفرآبادمیں زیرعلاج ہیں ،الطاف بٹ سمیت چکار ،ْ ہٹیاں ،ْ نیلم ویلی ،ْ چناری چکوٹھی، مظفرآباد سمیت سینکڑوں علمائے کرام اور مولانا کے چاہنے والوں نے ہسپتال جاکرعیادت کی اور مولانا الیاس کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کروائی گئیں۔