وادی نیلم میں حقیقی تبدیلی کا عمل شروع کر دیا ہے ‘ سپیکر شاہ غلام قادر نے نیلم کو دو حلقوں میں تقسیم کر کے وادی نیلم کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری ملک عادل خان ایڈوکیٹ کی بات چیت

جمعہ جون 16:53

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری ملک عادل خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وادی نیلم میں حقیقی تبدیلی کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ سپیکر شاہ غلام قادر نے نیلم کو دو حلقوں میں تقسیم کر کے وادی نیلم کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے۔ اضافی نشت سے نیلم کے مسائل میں کمی ہو گی اور تعمیر ترقی کی رفتار میں تیزی آئے گی ۔

ترقیاتی فنڈز دوگنا ہونے کی وجہ سے تعمیر ترقی کا نیا انقلاب بر پا ہو گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور سپیکر شاہ غلام قادر کی کاوشوں سے دس ہزار سے زائد ملازمین کو مستقل کر دیا ہے۔ کشمیر کونسل کے اختیارات قانون ساز اسمبلی اور عوامی نمائندوں کومنتقل کر دئیے ہیں جوکہ تایخی کارنامہ ہے۔ کشمیر کونسل کی حثیت صرف مشاورتی ہے۔ مسلم لیگ ن پاکستان میں ایک بار پھر لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کر ے گی۔ شاہ غلام قادر کی زیر قیادت نیلم کے عوام مزید بڑی کامیابیوں کے سنگ میل عبور کریں۔ اس وقت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات شروع کئے جا چکے ہیں۔ تین سالوں کے بعد والا نیلم مثالی ہوگا۔