رمضان سکواش چیمپئن شپ پنجاب سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی

جمعہ 8 جون 2018 16:55

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) رمضان سکواش چیمپئن شپ پنجاب سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی۔ ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے 50 کھلاڑی سنیئر اور جونیئر کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

جونیئر کیٹگریز میں انڈر 11، انڈر 13، انڈر 15 جبکہ سنیئر کیٹگریز میں انڈر 17 اور انڈر 19 شامل ہیں۔ جونیئر کیٹگری میں 32 اور سنیئر کیٹگری میں 18 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ سنیئر آفیشل عاصم امین ٹورنامنٹ میں ریفری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :