پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر، کا ائولیمپئن نوید عالم سے اظہار تعزیت

جمعہ 8 جون 2018 16:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل (ر) مجاہد اللہ ترین، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری رائو سلیم ناظم اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کوچ مطاہر سہیل نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر (ڈومیسٹک اینڈ ڈویلپمنٹ ) ائولیمپئن نوید عالم کے والد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :