ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر وافر مقدار میں اشیائے خورد ونوش موجود ہیں، ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن

جمعہ جون 16:59

ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر وافر مقدار میں اشیائے خورد ونوش موجود ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر وافر مقدار میں اشیائے خورد ونوش موجود ہیں جو مارکیٹ کے مقابلے میں سستی اور معیاری ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے حکومت کی طرف سے مہیا کی گئی سبسڈی کی وجہ سے ملک بھر کے تمام سٹورز پر 19 بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کی تھی جس کی بدولت کارپوریشن کی سیل میں روز بروز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے اور ملک بھر کے تمام سٹورز پر کسٹمرز کا رش بڑھتا جا رہا ہے۔

ترجمان واجد سواتی کے مطابق جن بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی گئی ہے ان میں چینی، آٹا، دالیں، چاول، بیسن، کھجور، گھی آئل، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات شامل ہیں جو کہ ملک بھر کے تمام سٹورز پر وافر مقدار میں سپلائی کی جارہی ہے اور کسی چیز کی کوئی شارٹیج نہیں اور تمام اشیاء مارکیٹ کے مقابلے میں بہت کم قیمت پر دستیاب ہے ۔

(جاری ہے)

آٹا 20 کلو تھیلا پر 80 روپے کی خصوصی بچت ، چینی 51 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب، بیسن 120روپے فی کلو جبکہ گھی کے تمام برانڈز پر 15 روپے فی کلو کی بچت اور کوکنگ آئل پر 10 روپے فی لیٹر کی رعایت دی جارہی ہے ۔

عوام سے گزارش ہے کہ وہ رمضان کے علاوہ عید کی بھی خریداری یوٹیلیٹی سٹورز سے کریںکیونکہ یوٹیلٹی سٹورز اس وقت مارکیٹ میں سب سے معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش مہا کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :