پاک چین صنعتی تعاون پاکستان کو خطے میں پیداواری مرکز بنا دے گا، وزارت منصوبہ بندی حکام

جمعہ 8 جون 2018 16:59

پاک چین صنعتی تعاون پاکستان کو خطے میں پیداواری مرکز بنا دے گا، وزارت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) پاک چین صنعتی تعاون پاکستان کو خطے میں پیداواری مرکز بنا دے گا،صنعتی زونز کے قیام سے مقامی صنعت کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے، چین کی صنعت پاکستانی صنعت کے لئے خطرہ نہیں بلکہ تجربہ مہارت اور سیکھنے کے مواقع لائے گی، چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے پاکستان کا صنعتی شعبہ مستحکم ہوگا، چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے بے روزگاری کا خاتمہ، مختلف شعبوں میں معلومات کا تبادلہ اور مہارت میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی ترقی کے حکام نے بتایا کہ ملک کے چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد کشمیر میں 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے۔انہوںنے بتایا کہ صنعتی ترقی کا فروغ پاک چین اقتصادی راہداری کا چوتھا اہم ستون ہے،پاکستان اور چین کے مابین صنعتی تعاون کے نتیجے میں مقامی صنعت کو فروغ اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا، صنعتی تعاون کے نتیجے میں چین کی صنعتیں دیگر مملک منتقل ہونے کی بجائے پاکستان منتقل ہوں گی۔