جی سیون کانفرنس میں شرکت کے لیے جاپانی وزیراعظم کی کینیڈا آمد،

پرجوش استقبال ْموقع پر موجود افرادکا جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ گرم جوشی سے مصافحہ،تحائف بھی پیش کیے گئے

جمعہ جون 16:59

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) دنیا کے امیر ترین ممالک کی تنظیم جی سیون کی کانفرنس میں شرکت کے لیے جاپانی وزیر اعظم کینیڈاا پہنچ گئے۔ اس موقع پر جاپانی وزیر اعظم کا انتہائی گرم جوش استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عام طور پر بین الاقوامی سطح پر اس طرح کا استقبال کم ہی دیکھنے میں آتا ہے، جیسا استقبال کینڈا ائر پورٹ پرجاپانی وزیر اعظم کا ہوا۔ویڈیو میں استقبال کرنے والوں کی شنزو ایبے کے ساتھ محبت اور عقیدت واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر موجود افراد نے جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ گرم جوشی سے ہاتھ ملاکر نیک تمناوں کا اظہار ہی نہیں کیا بلکہ شنزو ایبے کو تحائف بھی پیش کیے۔یہ یقینا ایک نئی اور خوبصورت روایت ہے۔

متعلقہ عنوان :