سابق جنوبی افریقی صدر فراڈ مقدمے میں عدالت پیش،سماعت 27جولائی تک ملتویٰ

کارروائی کے آغاز پر ہی فریقین کے وکیلوں نے کیس سٹڈی کرنے کے لئے وقت مانگا،عدالت نے مہلت دیدی

جمعہ 8 جون 2018 16:59

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما فراڈ اور بدعنوانی کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہوئے، مقدمہ کی کارروائی ستائیس جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سابق صدر زوما ڈربن ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، کارروائی کے آغاز پر ہی پراسیکوشن اور زوما کے وکیلوں نے کیس کو سٹڈی کرنے کے لئے وقت مانگا۔انہیں بدعنوانی اور فراڈ کے الزامات کا سامنا ہے، ان پر اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی خریدوفرخت میں خرد برد کرنے کا الزام ہے۔ یہ ہتھیار1990 کی دہائی میں خریدے گئے تھے۔ انہوں نے رواں برس چودہ فروری کو اپنی جماعت افریقن نیشنل کانگریس کے دباؤ پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :