پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی خاموشی کے باعث پرچون سطح پر گراں فروشی پر قابو نہ پایا جا سکا

جمعہ 8 جون 2018 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) صوبائی دارلحکومت میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی خاموشی کے باعث پرچون سطح پر گراں فروشی پر قابو نہ پایا جا سکا ،صارفین کو سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سبزیاں اور پھل نہ مل سکے ۔گزشتہ روز بھی سبزیو ں میں ایک کلولیموں دیسی سرکا ری قیمت 108 روپے کی بجائے بدستور 132روپے تک فروخت ہو ا ۔اسی طرح آلو نیاکچا چھلکا سرکاری نرخ23روپے کی بجائے 28روپے تک ،پیاز24روپے کی بجائے بدستور 30روپے، ٹماٹر17روپے کی بجائی26روپے، لہسن دیسی 74روپے کی بجائی بدستور 110روپے، لہسن چائنہ 106روپے کی بجائی140 روپے، ادرک تھائی لینڈ 116روپے کی بجائی165روپے، ادرک چائنہ 172روپے کی بجائی240 روپے، بینگن 25روپے کی بجائے 30 روپے، کھیرا دیسی 25روپے کی بجائے 32 روپے، کھیرا فارمی 16روپے کی بجائے 22 روپے، پالک 17 روپے کی بجائے 24روپے، ٹینڈے دیسی 53کی بجائے 59روپے، پھلیاں 58 روپے کی بجائے 80روپے، پھول گوبھی 53روپے کی بجائے 60 روپے، گھیا کدو 24روپے کی بجائے 28 روپے، سبز مرچ 47روپے کی بجائے 80 روپے، شملہ مرچ 42 روپے کی بجائی54روپے، بھنڈی40روپے کی بجائی50روپے،مٹر116روپے کی بجائی165روپے میں فروخت کئے گئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو 186روپے کی بجائی260روپے،سیب سفید 106روپے کی بجائی150روپے،خربوزہ 42روپے کلو کی بجائی50روپے،کیلا اول درجہ111روپے کی بجائے 165روپے،ایک کلو خوبانی سفید 156روپے کی بجائے 185 روپے،آڑو79روپے کی بجائی140روپے،کھجور ایرانی کھلی172روپے کی بجائے 240 روپے،کھجور اصیل کھلی 146روپے کی بجائی220روپے،گرما 69روپے فی کلو کی بجائے 74روپے،آم سندھڑی دوم 116روپے کی بجائے 150روپے،الیچی 226روپے کی بجائی280روپے، آلو بخارا 206روپے کی بجائی330روپے اورایک کلو انگور 136روپے کی بجائے 200روپے تک فروخت کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :