پیپسی کولا اور پی سی ایس آئی آر معیاری مصنوعات کی فراہمی کیلئے پر عزم،مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعہ جون 17:20

پیپسی کولا اور پی سی ایس آئی آر معیاری مصنوعات کی فراہمی کیلئے پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) پیپسی کو اور پاکستان کونسل آف سائینٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آ ئی آر) اعلی معیار کی سنیکس مصنوعا ت کی فراہمی کے لئے باہمی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے پی سی ایس آ ئی آر اور پیپسی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کے مطابق پاکستان کونسل آف سائینٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ پیپسی کی مصنوعات (لیز، کرکرے، چیٹوز) کی جانچ اور نگرانی کرے گا۔

پیپسی کولا پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ اور جنرل منیجر فرقان احمد سید کا کہنا تھا کہ پیپسی کو محفوظ، میعاری اور صحت مند مصنوعات بنانے اور اس کی ترسیل کے لئے پر عزم ہے جو نہ صرف صارفین کیے اعتماد پر پورا اتریں بلکہ تمام عائد کردہ اصول و ضوابط کے مطابق ہوں۔

(جاری ہے)

ہماری کاروباری ترقی کا دارومدار ہماری مصنوعات پر صارفین کی جانب سے اعتماد کا اظہار کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کے ہم اپنی عمدہ اور محفوظ مصنوعات کی تر سیل سے صارفین کا اعتماد حاصل کرتے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین پی سی ایس آ ئی آر ڈاکٹر شہزاد عالم کا کہنا تھا کہ پیپسی کولا کے ساتھ اشتراک کو مزید آگے بڑھانا خوش آئند ہے۔ یہ اشتراک اس امر کو واضح کرتا ہے کہ ہم انڈسٹری کے ساتھ زیادہ بہتر سطح پر کام کرنا چاہتے ہیں تا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اس چیز سے مستفید ہو سکیں۔

پی سی ایس آئی آر دراصل پیپسی کولا کی مصنوعات کی فرسٹ ہینڈ جانچ کرتا ہے۔ پیپسی اور پی سی ایس آ ئی آر نے 2009ء سے جاری اس اشتراک کو آگے بڑھانے کا عزم کیا ہے جس کے تحت کونسل پیپسی اسنیکس مصنوعات کے معیار کی جانچ کرے گی۔ پیپسی کولا اپنی فوڈ مصنوعات میں استعمال ہونے والے آلو اور مکئی 100فیصد طور پر مقامی سطح پر کاشت کرنے والے کسانوں سے خریدتے ہیں۔ انٹر نیشنل اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پی سی ایس آ ئی آر اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے کے پیپسی کو کی مصنوعا ت صحت کے تما م مقامی اور بین الاقوامی اصولوں پر پرا اترتی ہیں تاکہ صارفین کے اعتماد میں اضافہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :