25جولائی کا سورج پی ٹی آئی کی کامیابی کی نوید لیکرطلوع ہوگا ،سیف اللہ خان کاکڑ

پارٹی قائدین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264پر ٹکٹ دیکر جس اعتماد کا اظہارکیا ،انشاء اللہ اس پرپورااترنے کی کوشش کروں گا، رہنماء پی ٹی آئی بلوچستان

جمعہ جون 17:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264سے امیدوار اورتحریک انصاف کے صوبائی رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 25جولائی کا سورج پی ٹی آئی کی کامیابی کی نوید لیکرطلوع ہوگا پارٹی کے قائدین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264پر ٹکٹ دیکر جس اعتماد کا اظہارکیا ہے انشاء اللہ اس پرپورااترنے کی کوشش کروں گا۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو چشمہ اچوزئی میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی پارٹی کے چیئرمین عمران کی 22سالہ جدوجہد کے نتیجے میں اسوقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اور پارٹی نے حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مارکے خلاف بھر پور آؤاز بلند کی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کو انکے جائز حقوق دلاسکتی ہے قوم پرستی اور مذہب پرستی کے نام پرسیاست کرنے والوں نے 70سالوں سے بلوچستان کے عوام کو مایوسیوں اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں دیاآج اکیسویں صدی میں بھی بلوچستان کے عوام تعلیم ،صحت ،روزگار ،،پانی کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام اب قوم پرستوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے بلکہ 25جولائی کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے قوم پرستوں کو مسترد کرکے پی ٹی آئی کوبھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے۔