پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی

ہے،میراحمدنوازخان کھوسہ صوبے میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائیگی،وزیراعلیٰ جیالہ ہوگا، رہنماء پیپلز پارٹی بلوچستان

جمعہ 8 جون 2018 17:20

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو اس ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔2018ء کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی ملک بھر میں میدان مارے گی۔بلوچستان میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائے گی،اور وزیراعلیٰ بلوچستان ایک جیالہ ہوگا۔

بلاول بھٹوزرداری وزیرآعظم پاکستان بنیں گے ۔اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔انہوں کہا کہ عام انتخابات میں عوام اپنا حق رائے دہی پیپلزپارٹی کے امیدوران کے حق میں استعمال کرکے PPPکے تمام امیدواروں کو جتوائیں گے۔ان خیالات کا اظہار علاقے کے زمیندارسابق تحصیل ناظم صحبت پور ،پی بی 15صحبت پور پیپلزپارٹی کے امیدوارمیراحمدنوازخان کھوسہ نے اپنے نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوکرملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔

(جاری ہے)

اور عوامی خدمات کی مشن جاری رکھے گی۔پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھرمیں چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں متحدہے ۔کارکناں پارٹی پیغام کو گھرگھرپہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔میراحمدنوازخان کھوسہ کے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کے حوالے سے پارٹی کے جیالے ورکرزکی جانب سے گوٹھ سخی سکندرخان کھوسہ سے ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں سینکڑوں موٹرسائیکلین، سینکڑوں گاڑیاں اور ہزراوں لوگ شامل تھے۔جیالے ورکرزکی خوشی قابل دید تھی ۔پارٹی کے فلگ شگاف نعرے لگاتے رہے۔