منتخب سام سنگ ٹیلی ویژن کی خریداری پر صارف کو دوسرا ٹیلی ویژن بالکل مفت دیا جائیگا

سام سنگ الیکٹرانکس کی جانب سے ٹیلی ویژنز پر نئی پیشکش کا اعلان

جمعہ 8 جون 2018 17:26

منتخب سام سنگ ٹیلی ویژن کی خریداری پر صارف کو دوسرا ٹیلی ویژن بالکل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) سام سنگ الیکٹرانکس نے ٹیلی ویژنز پر اپنی نئی پیشکش کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت منتخب سام سنگ ٹیلی ویژن کی خریداری پر صارف کو دوسرا ٹیلی ویژن بالکل مفت دیا جائے گا۔ سام سنگ کی یہ پیشکش یکم جون سے 30 جون 2018ء تک ٹیلی ویژن کی منتخب رینج پر دستیاب ہوگی۔ اس پیشکش کے تحت صارفین کو فٹ بال کے کھیل کا زبردست تجربہ فراہم ہوگا۔

صارفین اب سام سنگ کے منتخب ریٹیل سٹورز یا آن لائن ریٹیلرز پر جا کر 65 انچ کا کیو ایل ای ڈی ٹی وی خرید سکتے ہیں جس کے ساتھ 40 انچ کا ایف یچ ڈی ٹی وی مفت فراہم کیا جائے گا یا 65 انچ کے یو ایچ ڈی 4K ٹی وی کے ساتھ 32 انچ کا ایچ ڈی ٹی وی دیا جائے گا۔ حیران کن 75 انچ یو ایچ ڈی 4K ٹی وی کے خریدار 40 انچ کا ایف ایچ ڈی ٹی وی بالکل مفت حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 82 انچ کے پریمیم یو ایچ ڈی 4K ٹی وی کے خریدار 43 انچ کا یو ایچ ڈی 4K ٹی وی مفت حاصل کر سکیں گے۔

مزید تفصیلات کے لئے Http://www.samsung.com/pk/offer/biggamesoffers کا وزٹ کیجئے۔ سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان کے صدر وائے جے کم نے اس موقع پر کہا کہ جدید دور میں صارفین اپنے گھروں میں اعلیٰ معیار کے مواد کے لامتناہی انتخاب تک رسائی کے ساتھ گھریلو تفریح کا تجربہ تلاش کرتے ہیں۔ سام سنگ اپنے عالمی معیار کے ٹیلی ویژنز کی خریداری کے ساتھ پاکستانی صارفین کو یہ حیران کن پیشکش فراہم کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ سام سنگ کے نئے ٹیلی ویژنز بے مثال ٹیکنالوجی پیش کرتے ہیں تاکہ وہ غیر معمولی دیکھنے کا تجربہ فراہم کر سکیں۔ ان ٹیلی ویژن کے ذریعے ناظرین براہ راست لمحات سے لطف اندوز ہو سکیں گے جیسے وہ فٹ بال سٹیڈیم میں اس مقبول کھیل کے انتہائی قریب ہوں۔

متعلقہ عنوان :