اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق ملنا چاہیے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 8 جون 2018 17:26

اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق ملنا چاہیے، پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق ملنا چاہیے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ جمعہ کو نگران وزیراعظم ناصر الملک سے صدر آزاد کشمیر نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق نگران وزیراعظم کو آگاہ کیا، کشمیر کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ناصر الملک نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق ملنا چاہیے، دہائیوں سے متنازعہ معاملے کو بات چیت سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔