وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹی فکیشن جاری

جمعہ جون 17:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا،15 سے 18 جون تک 4 چھٹیاں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر چار تعطیلات کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن کے مطابق 15 جون سے 18 جون یعنی جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔واضح رہے کہ سرکاری اعلان سے قبل سوشل میڈیا پر عیدالفطر کے حوالے سے جعلی نوٹیفکیشن بھی گردش کررہا تھا جس میں عید کی تعطیلات منگل یعنی 19 جون تک دکھائی گئی تھیں۔