نیپرا نے ملک میں بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا، این ٹی ڈی سی کو صورتحال بہتر بنانیکی ہدایت

جمعہ 8 جون 2018 17:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے این ٹی ڈی سی کو فوری طور پر صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو فوری طور پر صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا نے کہا ہے کہ این ٹی ڈی سی کو گزشتہ تین سال کے دوران سسٹم پر بھاری سرمایہ کاری کی اجازت دی، ان سالوں میں 96 ارب 63 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی۔نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ این ٹی ڈی سی کے گرڈ اب بھی اوور لوڈنگ کاشکار ہیں، آئیسکو، لیسکوا ور پیپکو کے صارفین اوولوڈنگ کی زد میں آرہے ہیں، پہلے بھی اس صورتحال پر نوٹس لے چکے ہیں۔نیپرا اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی نے فوری اقدامات نہ کیے تو جولائی اور اگست میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔