شام، فضائی حملہ، 22شہری جاں بحق، 85زخمی،حکومت مخالفین کا روس پر الزام

جمعہ جون 17:26

ادلب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) شام میں فضائی حملے میں 22شہری ہلاک اور 85زخمی ہو گئے،مخالفین نے حملے کا الزام روس پر لگا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی شہر ادلب پر ایک فضائی حملے میں 20 شہری ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے جس پر شامی مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ روسی ساختہ ایس یو -24 قسم کے جنگی طیاروں سیکیا گیا جنہوں نے لازقیہ سے پرواز کی تھی۔

(جاری ہے)

امداد دفاعِ انسانی کے سربراہ مصطفی حاجی یوسف نے بتایا کہ یہ حملہ گزشتہ رات گئے زردانہ نامی ایک دیہات پر کیا گیا جس میں ہمارے 5 رضا کار بھی زخمی ہو ئے ہیں۔ دوسری جانب شامی مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ روسی ساختہ ایس یو -24 قسم کے جنگی طیاروں سے کیا گیا جس نے لازقیہ سے پرواز کی تھی ۔ یاد رہے کہ شمال مغربی شام کو گزشتہ سال مئی میں منعقدہ آستانہ اجلاس کے دوران محفوظ علاقہ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر وقتا فوقتا روس ان علاقوں پر حملے کرنا جاری رکھے ہوئے ہے ۔

متعلقہ عنوان :