سابق صدر پرناب مکھر جی نے آر ایس ایس کو آئینہ دکھا دیا،کانگریس

عوامکی خوشی حکمراں کی خوشی ہے، لوگوں کی فلاح و بہبود سب سے بڑا فلاحی کام ہے،رندیپ سورجے والا

جمعہ 8 جون 2018 17:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سورجے والا نے کہا ہے کہ سابق صدر پرناب مکھر جی نے آر ایس ایس کو آئینہ دکھا دیا، لوگوں کی خوشی حکمراں کی خوشی ہوتی ہے،عام لوگوں کی فلاح و بہبود سب سے بڑا فلاحی کام ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھر جی کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے دعوت ملنے پر مختلف باتیں ہورہی تھیں لیکن انہوں نے رواداری کا درس دیکر سنگھ کو آئینہ دکھایا۔

کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سورجے والا نے کہا کہ مکھر جی نے مودی کو پیغام دیا کہ لوگوں کی خوشی حکمراں کی خوشی ہوتی ہے اور عام لوگوں کی فلاح و بہبود سب سے بڑا فلاحی کام ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سابق صدر کو مدعو کرکے سنگھ کو یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ اسے سیاسی درستگی مل گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :