کویت، بھارت کی مندی پاکستان کی چاندی،بھارتی پھلوں پر پابندی سے پاکستانی پھل اور سبزیوں کی طلب میں اضافہ

جمعہ 8 جون 2018 17:33

کویت، بھارت کی مندی پاکستان کی چاندی،بھارتی پھلوں پر پابندی سے پاکستانی ..
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) کویت میں بھارتی پھل اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی سے پاکستان کے پھل اور سبزیوں کی طلب میں اضافہ ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی حکومت کی جانب سے ہندوستانی پھل اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے سے پاکستانی پھل اور سبزیوں کی طلب میں اضافہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہند کی ریاست کیرالہ اور جنوبی ہند میں نیپا وائرس سے 13 افراد کی ہلاکت کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد کویت کی حکومت نے ہندوستانی سبزیوں اور پھلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

مذکورہ وائرس انسان اور جانور دونوں کے لئے خطرناک سمجھا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق کویت کی فوڈ سیفٹی کمیٹی نے نیپا وائرس کی وجہ سے پابندی کی تجویز دی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات نے بھی ہند سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔