فرانس ،سائیکلنگ ایونٹ کا چوتھا مرحلہ جولیان کے نام

جمعہ 8 جون 2018 17:42

فرانس ،سائیکلنگ ایونٹ کا چوتھا مرحلہ جولیان کے نام
فرانس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) فرانس میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ کا چوتھا مرحلہ میزبان ملک کے سائیکلسٹ جولیان نے جیت لیا ہے۔ فرانس میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔

(جاری ہے)

چوتھے مرحلے میں دنیا بھر کے ماہر رائیڈرز نے شاندار پرفارمنس پیش کی، بارش کے باعث گیلے ٹریک کے باوجود سب نے ایک دوسرے پر برتری کیلئے خوب جان لگائی۔فرانس کے سائیکلسٹ جولیان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے چوتھا رانڈ اپنے نام کر لیا۔ ایونٹ میں اٹلی کے جیانی کو مجموعی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :