ورلڈ کپ سے قبل میسی کا انوکھا فوٹو شوٹ، بکری کے بچے کیساتھ فوٹو شوٹ نے ہی دھوم مچا دی

جمعہ 8 جون 2018 17:42

ورلڈ کپ سے قبل میسی کا انوکھا فوٹو شوٹ، بکری کے بچے کیساتھ فوٹو شوٹ ..
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) ورلڈ کپ فٹ بال 2018 سے قبل ہی فٹ بالرز کے انوکھے انداز سامنے آ رہے ہیں، ایسے میں معروف فٹ بالر میسی کیوں پچھے رہتی انہوں نے کچھ اور نہیں ایک بکری کے بچے کیساتھ ہی فوٹو شوٹ کروا ڈالا۔سوشل میڈیا پر میسی کے فوٹو شوٹ کی ورلڈ کپ سے پہلے ہی دھوم مچا گئی ہے۔

(جاری ہے)

ارجنٹینا اور بارسلونا کے اسٹار فٹ بالر میسی جانور کو ہاتھ میں تھامے نہایت خوش لگ رہے ہیں۔

یہ لیونل میسی کا نیو یارک کے ایک مشہور پیپر میگزین کیلئے پری ورلڈ کپ فوٹو شوٹ ہے، جو کسی ماڈل کے ساتھ نہیں بلکہ بکروں کے ساتھ ہے۔فوٹو شوٹ میں میسی ننھے میمنے کو گود میں پکڑے اور کندھے پر اٹھائے نظر آرہے ہیں جو ان دنوں انٹرنیٹ پر ا ن کے لاکھوں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :