عظمیٰ یوسف آٹھ ہزار 47 میٹر بلند پہاڑی چوٹی براڈ پیک سرکرنے کیلئے روانہ

جمعہ 8 جون 2018 17:42

عظمیٰ یوسف آٹھ ہزار 47 میٹر بلند پہاڑی چوٹی براڈ پیک سرکرنے کیلئے روانہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) پاکستانی ویمن کوہ پیما عظمیٰ یوسف 8 ہزار 47 میٹر بلند پہاڑی چوٹی براڈ پیک سر کرنے کے لئے روانہ ہوگئیں۔ عظمیٰ یوسف ایسی خاتون کوہ پیما ہیں جنھوں نے کوہ پیمائی کی پیشہ ورانہ تربیت حاصل نہیں کی تھی لیکن اِن کا شوق اور جنون انھیں پاکستان میں موجود سپینٹک نامی پہاڑی چوٹی کو سر کر وا گیا جو سات ہزار میٹر سے زیادہ بلند ہے۔

اب عظمیٰ کا اگلا مشن آٹھ ہزار 47 میٹر بلند براڈ پیک کو سر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی روانگی سے قبل انھوں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کوہ پیمائی کے شعبے میں بہت نام کما سکتی ہیں لیکن سماجی مشکلات کی وجہ سے وہ مہم جوئی کا حصہ نہیں بن پاتیں۔ عظمیٰ نے کہا کہ وہ اب براڈ پیک نامی آٹھ ہزار 47 میٹرز بلند پہاڑی چوٹی سر کرنے جارہی ہیں اور انھوں نے اِس نئی مہم جوئی کیلئے تیاریاں کر لی ہیں۔

ان کے مطابق پہلے سر کی جانے والی چوٹیوں کا تجربہ تو ہے ہی اور اب انھوںنے اپنی ورزش اور تربیت بھی بڑھا دی ہے نیز دو تربیتی کورسز کیے ہیں۔ ایک مہم جوئی کی ہے جس میں پانچ ہزار میٹر سے زیادہ بلندی پر رات گزاری ہے تاکہ موسم سے آشنا ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور اپنے مشن کو پورا کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :