سبز یو ں میں غذا ئیت برقرار رکھنے کیلئے ز رعی ما ہر ین کے مشور ے

جمعہ 8 جون 2018 17:43

سلانوالی۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) سبزیاں انسانی جسم کی نشوونما اور بڑھوتر ی کیلئے کلیدی کردار ادا کرتی ہے، زرعی ما ہر ین نے سبزیوں کی غذائیت برقرار رکھنے کیلئے چند مشور ے دیئے جن پر عمل کر کے سبز یو ں کی غذائیت کو محفوظ ر کھا جا سکتا ہے، کیڑوں اور بیماریوں کی و جہ سے 20سے 30فیصد اور بعض او قا ت سار ی فصل کا نقصان ہوتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ کھیت میں کیڑوں اور بیما ریوں سے محفوظ ر کھا جا ئے تا کہ پیداوار بھی متاثر نہ ہو اور غذا ئیت بھی قائم رہے، کیڑوں اور بیماریو ں کے انسدادکیلئے ایسی کو ئی دوائی جس کا اثر زیادہ دیر رہے استعمال نہیں کرنی چاہئے، سبزی کو مناسب وقت پر بر د اشت کرنا بہت ضروری ہے جس طرح خربوزہ اور تربوز اگر وقت سے پہلے توڑ لئے جا ئیں تو ان میں مٹھاس کم ہوگی اسی طرح ٹنڈا، بھنڈ ی، کدوں وغیرہ کو د یر سے تو ڑا جائے تو یہ سخت ہو جاتے ہیں اور کھا نے کے قا بل نہیں ر ہتے، منڈی لے جا نے کیلئے سبزیوں کو شا م کے وقت برد اشت کریں تا کہ ا گلی صبح تاز ہ حا لت میں ا ن کو منڈ ی لے جا یا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :