زیتون کی ایک ہزار سے زائداقسام ہیں، زرعی ماہرین

جمعہ جون 17:43

سلانوالی۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ زیتون کا درخت زندگی اور امن کی علامت ہے، زیتون کی ایک ہزار سے زائد اقسام ہیں، زیتون کا تیل دل کی بیمار ی، پٹھوں کی کمزوری اور نیندکی کمی جیسے امراض کیلئے بے حد مفید ہے، زیتون کا درخت سدا بہار ہے، اسکی بلندی 15میڑجبکہ پھیلائو10میٹرتک ریکارڈ کیا گیا ہے، زیتون کے پودے تپتے صحرا سے لیکر برف پوش پہاڑی چوٹیوں تک اگائے جاسکتے ہیں، زیتون کے پودے عام طور پر چار سے پانچ سال کی عمر میں پھل دینا شروع کرتے ہیں، زیتون کے پودے پر پھول آنے کاعمل زیتون کی قسم اور موسمی حالات پر منحصر ہے، پھول آنے کے بعد 4 تا 5 ماہ تک پھل پک کر تیار ہو جاتا ہے، سرگودہا ڈویثرن میں واقعہ وادی سون کے موسمی حالا ت زیتون کی پیداوار کیلئے انتہائی مناسب ہے ۔

متعلقہ عنوان :