ْویٹرنری یونیورسٹی میں کلینیکل اور تشخیصی مہا رتو ں پر مبنی پانچ روزہ ٹریننگ اختتام پذیر

جمعہ 8 جون 2018 17:43

لاہور۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے پیٹ سنٹر نے حکومت پنجاب کے پراجیکٹ ان سروس ٹریننگ فیسیلیٹی آف ایڈوانس ویٹرنری ایجوکیشن اینڈ پرو فیشنل ڈیویلپمنٹ فار ویٹرنری پروفیشنلز کے زیر اہتمام نوجوا ن ویٹرنیرین میںچھو ٹے جانوروں کے علاج معالجے سے متعلقہ کلینیکل اور تشخیصی مہا رتو ں کو اُ جا گر کر نے کیلئے پانچ روز سے جاری ٹریننگ کی اختتا می تقریب کا انعقاد کیا گیا، اختتا می تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرطلعت نصیر پا شا نے کی اور شرکا میں سر ٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو فیسر ڈاکٹر عا صم خالد محمود ، ایسو سی ایٹ پرو فیسر ڈاکٹر حفصہ زینب ، سما ل اینیمل پریکٹیشنر شوگر لینڈ ٹیکساس امر یکہ سے بطور ریسورس پرسن ڈاکٹر عامر اسلم سمیت ویٹرنری یونیورسٹی کے مختلف کیمپسز سے پوسٹ گر یجو یٹ طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شر کت کی ، اس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹرطلعت نصیر پا شا نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی کا پیٹ سنٹر لوگوں کے پالتو جانوروں کے علاج معا لجے سے متعلقہ تمام تر کلینیکل و تشخیصی بہتر ین سہولیات مہیا کر رہا ہے اور دن بد ن پیٹ سنٹر کو دور حاضر کی جدید سہولیات سے مزین بھی کیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شر کا کی عملی مہارتو ں کو اُ جاگر کرنے کیلئے ٹر یننگ کا انعقاد انتہائی سود مند ہے ، معلو ما تی ٹر یننگ کا انعقاد کروا نے پر آرگنائزر کی کاوشوں کو سرا ہا، ڈاکٹر عا صم خا لد نے اپنے خطاب میں پیٹ سنٹر میں ہو نے والی ترقی پر ڈاکٹر پا شا کی لیڈر شپ کی بھر پور تعریف بھی کی، پا نچ روزہ ٹریننگ کے دوران ما ہر ین نے چھو ٹے جا نوروں کے ہسپتا لو ں کے ڈیزائن، ضروری آ لات، نسخہ لکھنے کے دستا ویزات، بیمار جا نور کا چیک اپ، داخلہ ، علا ج، صارف کی کونسلنگ، تشخیصی ٹیسٹ کی تشر یح، خو ن کا ٹیسٹ، ایکسر ے، الٹراسائونڈ، ویکسین، پیٹ کے کیڑو ں و چچڑو ں کی روک تھام، جا نورو ں کے رہنے کا منا سب ماحول ودرجہ حرارت، غذائی ضروریات اور ما ضی کے کیسز سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر تفصیلی لیکچر دیئے۔