ڈی سی لاہور کا ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا دورہ

مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ،عیدگفٹ تقسیم کئے

جمعہ 8 جون 2018 17:43

لاہور۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا دورہ کیا، اس موقع پر ایم ایس شاہدرہ ہسپتال اور انجمن بہبود مریضاں کے اراکین نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی، سمیر احمد سید نے ہسپتال میں ڈایلسز سنٹر کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا ، انہوں نے مریضوں میں عیدگفٹ بھی تقسیم کئے، ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے انجمن بہبود مریضاں اور ہسپتال انتظامیہ کے کام کو سراہا، سمیر احمد سید نے معمولی نو عیت کے مسائل کو فوری طور پر حل کر نے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :