اوپن یونیورسٹی پرنٹ اور الیکٹراک میڈیا میں کام کرنے والے صحافیوں کے لئے عنقریب تین ماہ دورانیہ کے مختلف پیشہ وارانہ کورسز شروع کرے گی

جمعہ 8 جون 2018 17:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پرنٹ اور الیکٹراک میڈیا میں کام کرنے والے صحافیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے عنقریب تین ماہ دورانیہ کے مختلف پیشہ وارانہ کورسزشروع کرے گی ۔ شعبہ ابلاغ عامہ کے مطابق یہ کورسز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر متعارف کئے جارہے ہیں۔

شعبہ ماس کمیونکیشن نے اِن کورسز کے مندرجات تیار کرلئے ہیں۔ مختصر دورانیہ کے اِن نئے کورسز میں سکرپٹ رائٹنگ ،ْ پوسٹ پروڈکشن ،ْ ویڈیو گرافی اور ڈکومینٹری شامل ہیں۔ یونیورسٹی صحافت کے میدان میں بیچلرز ،ْ ماسٹرز ،ْ ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کی تعلیم دو دہائیوں سے فراہم کررہی اورحالیہ برسوں میں دو نئے پروگرامز ،ْ ایم ایس سی ) ٹیلی ویژن پروڈکشن( اور ایم فل )پروفیشنل ٹریک( بھی شروع کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم فل اور پی ایچ ڈی ماس کمیونیکیشن کے داخلوں میں صحافیوں کے لئے خصوصی کوٹہ بھی مختص کیا گیاہے۔دنیا بھر میں میڈیا کی مدد کے بغیر فاصلاتی نظام تعلیم کو نامکمل اور ادھورا تصور کیا جاتا ہے اوراس نظام تعلیم میں میڈیا بنیادی جزو ہے ،ْ اس لئے اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی میڈیا کے ساتھ روابط کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور ورکنگ جرنسلٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے مختلف تعلیمی اقدامات کئے ہیں۔