جاز نے 55ملین صارفین کا سنگ میل عبور کر لیا

جمعہ 8 جون 2018 17:56

جاز نے 55ملین صارفین کا سنگ میل عبور کر لیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) موبائل نیٹ ورک کمپنی جاز نے ملک بھر میں 55ملین صارفین کو خدمات کی فراہمی کا اعلان کر کے ملک کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کمپنی ہونے کا اعزاز مزید مستحکم کر لیا۔ Jazz ڈیجیٹل ہیڈکوارٹر میں جشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، عامر ابراہیم، سی ای او - Jazz نے کہا، ''اس مقام تک پہنچنا کا ایک شاندار احساس ہے جو کہ Jazzکی پوری ٹیم کی محنت کے بارے میں بتاتا ہے ۔

پاکستان میں 3 صارفین میں سے ایک Jazz کا صارف ہے یہ بات ہمارے نیٹ ورک کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے اور ہم جدید ڈیجیٹل سروسز کے ساتھ ڈیجیٹل دور میں ملکی سطح پر ایک اہم مقام رکھتے ہیں۔ ''پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبہ میں Jazz ملک کے سب سے بڑی3G,4G براڈ بینڈ نیٹ ورک کی حیثیت سے 18ملین صارفین رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

Jazzٹیلی کام اور موبائل ایپلی کیشنز کا سب سے بڑا پورٹ فولیو پیش کرتا ہے، جو سب سے بڑے ریٹیل کاروبارکی حمایت کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، جاز کارپوریٹ صارفین کا پسندیدہ نیٹ ورک ہے کیونکہ یہ پاکستان کے دیگر آپریٹرز کے مقابلے میں دنیا بھر میں سب سے وسیع رومنگ سروسز پیش کرتا ہے۔Jazz لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں پر مثبت اثر بنانے کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ٹیلی کام کے سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کے علاوہ، Jazz سپر 4G ملک بھرمیںوسیع براڈبینڈ نیٹ ورک کے ذریعہ ڈیجیٹل ڈویژن پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

عوام کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے، Jazz لوگوں کو کامیابی حاصل کرنے میں ضروری وسائل اور مہارت فراہم کرنے میں بھی معاونت کرتا ہے ۔ Jazz پائیداری حکمت عملی کے ذریعہ اپنی فاؤنڈیشن کے اقدامات سے نو جوانوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے خودمختار بناتا ہے - جو کہ Jazz کے لیڈر (VEON) گروپ کے پروگرام 'Make your Mark' کا ایک حصہ ہے ۔