پاکپتن:محکمہ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، بڑی مقدار میں جعلی دودھ برآمد

جمعہ 8 جون 2018 17:57

پاکپتن۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) محکمہ فوڈ اتھارٹی اور پولیس نے قبولہ کے قریب دودھ بنانی والی ایک فیکڑی میں چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں جعلی دودھ برآمد کر لیا، تفصیلات کے مطابق دوملزموں اظہر اور مظہر ایک فیکڑی کے اندر جعلی دودھ تیار کرکے مختلف مقامات پر سپلائی کرتے تھے، محکمہ فوڈ اٹھارٹی نے گاڑیوں میں موجود 22 ہزار جعلی دودھ تلف کردیا اور 100 توڑے دودھ کا پائوڑر، کھاد اور ناقص آئل برآمد کر لیا، فیکڑی کے چوکیدار کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :