وزارت مذہبی امور حج 2018ء کے لئے فلائٹ شیڈول جون کے آخری ہفتہ میں جاری کرے گی

جمعہ 8 جون 2018 18:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) وزارت مذہبی امور حج 2018ء کے لئے فلائٹ شیڈول جون کے آخری ہفتہ میں جاری کرے گی۔ ذرائع کے وزارت مذہبی امور اور 4 ایئر لائنوں کے درمیان حج معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی ایئر لائن پی آئی اے، سعودی ایئر لائن، شاہین ایئر انٹرنیشنل اور ایئر بلیو کے متعلقہ حکام اور وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ، وزارت مذہبی امور فلائٹ شیڈول آئندہ دو ہفتوں میں تیار کرکے جون کے آخری ہفتہ میں جاری کردے گی۔